Jasarat News:
2026-07-24@10:31:10 GMT

اسرائیلی درندگی اور امن کا راگ!

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایک جانب جہاں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں کی جارہی ہیں تو وہیں دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پر آتش وآہن کی بارش بھی جاری ہے۔ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی دہشت گردی کو 641 دن مکمل ہوگئے ہیں مگر اس کے باجود اسرائیل کا جنگی جنون کسی طور کم نہیں ہورہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فائرنک اور بمباری کے نتیجے میں 105 افراد شہید اور 356 افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، امداد لینے کے منتظر9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ شہر میں ایک کلینک پر اسرائیلی فضائی حملے نے تباہی مچا دی، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اس حملے میں کم از کم 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ سوال یہ ہے کہ وحشت وسفاکیت کی اس فضا میں امن کی کوششیں کیسے اور کیوں کربارآور ثابت ہوسکتی ہیں؟۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاتزکہتے ہیں کہ اسرائیل جلد ہی غزہ کے 75 فی صد زیر قبضہ علاقے خالی کرنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں چھے لاکھ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے کے لیے ایک وسیع کیمپ قائم کیا جائے گا، جس مقصد غزہ پر حماس کی گرفت کو کمزور کرنا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ اس کیمپ کو ’’انسانی ہمدردی پر مبنی شہر‘‘ کا نام دیا جائے گا۔ اس صورتحال پر امریکا اور دیگر عالمی ادارے سوائے زبانی جمع خرچ کے عملی طور پر اسرائیلی جارحیت کے سد ِ باب کے لیے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس امر کے آرزو مند ہیں کہ تاریخ میں انہیں امن کے پیامبر کے طور پر یاد رکھا جائے، نیتن یاہو نے بھی واشنگٹن میں ملاقات کے موقع پر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا ہے تاہم صاف محسوس ہوتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں، قیامِ امن کے بلند و بانگ دعوؤں کے باجود اسرائیل نہ صرف یہ کہ غزہ اور مغربی پٹی پر فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے بلکہ لبنان اور یمن پر بھی اس کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اب اطلاع ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر ایران پر حملے کے لیے پر تول رہا ہے، جس پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ برازیل میں برکس گروپ کے ہونے والے اجلاس میں جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس میں غزہ کی پٹی کو مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ قرار دیتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ قحط کو بطور جنگی ہتھیار کے استعمال کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے جائیں، اسرائیلی افواج کی غزہ پٹی اور دیگر تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل واپسی ہو، انسانی امداد کی مسلسل، آزادانہ اور بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مذاکرات کے باوجود آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے، وہ امریکا کی تضاد انگیز خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، جس میں بظاہر تو امن کی حمایت کی جاتی ہے مگر درپردہ اور عملی طور پر اسرائیلی مظالم کو تقویت فراہم کی جاتی ہے۔ امریکا آج بھی اسرائیل کو فوجی، سفارتی، اقتصادی اور عسکری مدد فراہم کر رہا ہے، اس صورتحال میں نہ جنگ بندی ممکن ہوگی اور نہ ہی مزاحمت ترک کی جائے گی، امریکا اگر فی الواقع مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کا خواہاں ہے تو اسے بہرصورت اسرائیل کا ہاتھ روکنا ہوگا بصورت دیگر صورتحال کی ہولناکی میں ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکا ا کے لیے

پڑھیں:

 بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی

شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ 

 وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

متعلقہ مضامین

  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم