خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 5 سے 11 جولائی کے دوران صوبے بھر میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث مختلف قدرتی آفات کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹ گرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون خطرناک، آبی گزرگاہوں سے دور رہیں: این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی الرٹ
اس کے علاوہ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، اور ہنگو کے اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان جیسے میدانی علاقوں میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ادارے نے ایبٹ آباد، بٹ گرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ اور مانسہرہ کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات سے بھی خبردار کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔ ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل کو تیار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
ادارے نے سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، این ڈی ایم اے نے بھی بارش کی پیشگوئی کردی
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الرٹ جاری پی ڈی ایم اے خبردار خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی موسلادھار بارشیں وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الرٹ جاری پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی موسلادھار بارشیں وی نیوز پی ڈی ایم اے ڈی ایم اے نے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :