محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔
آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
— فائل فوٹوآج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم معتدل ہے اور مطلع جزوی ابر اور گرد آلود ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے موسم کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور گزشتہ روز سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے، کل سبی اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، گوادر اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔