موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں این ڈی ایم اے پر بھاری ذمے داری ہے‘ شہباز شر یف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی+ صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں این ڈی ایم اے پر بھاری ذمے داری ہے‘ این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو این ڈی ایم اے کے تحت نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہیے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے ؔسے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے یا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپنے وسائل سے دیامر بھاشا ڈیم سمیت دیگر مقامات پر غیر متنازعہ آبی ذخائر کی صلاحیت تعمیر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں بہترین سہولیات دستیاب ہیں، 2022 ء میں تباہ کن سیلاب کے بعد یہ آپریشن سینٹر قائم کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
مالی سال کے اختتام 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-2024 کے اختتام 30 جون 2024 کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔