700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں، شوروم مالک نے پُرکشش آفر لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
برطانوی پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کیمبرج سسٹم میں تاریخ رقم کر دی
18 سالہ ماہ نور نے 24 اے لیول مضامین میں اعلیٰ امتیازی نمبر حاصل کر کے ایک ہی وقت میں چار نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔ اس سے قبل وہ 34 جی سی ایس ای مضامین میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔
ماہ نور چیمہ اب مجموعی طور پر چھ عالمی ریکارڈز کی مالک ہیں، جو دنیا میں کسی بھی سیکنڈری اسکول طالب علم کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔ شاندار کارکردگی کے بعد انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کی تعلیم کے لیے داخلہ مل گیا ہے۔
ماہ نور نے سب سے زیادہ انفرادی اے لیول مضامین پاس کرنے، سب سے زیادہ اے پلس اور اے گریڈز حاصل کرنے، اور سب سے زیادہ کل مضامین میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے جیسے ریکارڈز قائم کیے۔
ماہ نور کا کہنا ہے: "یہ میرے بچپن کا خواب تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے۔ آکسفورڈ میں داخلہ پانا میرے لیے خوشی کا لمحہ ہے، اور اس کا سہرا میرے والدین کی قربانیوں کو جاتا ہے۔"
پاکستانی طالبہ نے موسیقی میں بھی ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے، اداکاری اور پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں، اور وہ مینسا کی ممبر بھی ہیں۔ ان کی یہ شاندار کامیابیاں پاکستان اور برطانیہ دونوں کے لیے فخر کا باعث ہیں۔