ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نیحوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈان جاری ہے اور اسی تناظر میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سیلاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملزم ارشد خان کو چھاپہ مار کارروائی میں سمنگلی روڈ کوئٹہ سیگرفتارکیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ 7 سال سیحوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا، جس سے 42 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول 30 سے زائد چیک بکس، کھاتہ رجسٹر، مختلف اسٹیمپس اور موبائل فون بھی برآمد کر لییگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایت محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایت میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

وکیل قتل کیس؛ ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے وکیل قتل کیس میں ملزم ایس ایچ او بہرہ مند شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔ سماعت جسٹس اعجاز خان نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل شبیر حسین گگیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او بہرہ مند شاہ نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور ایف آئی آر بھی درج کی، مخالف فریق کے گواہان بھی درخواست گزار کے حق میں ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم معطل ہے۔

جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ اس میں کوئی انکوائری ہوئی ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن مردان کیس کی انکوائری کر رہے ہیں۔

مدعی کے وکیل امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کیس کی شفافیت پر اثر انداز ہورہا ہے، پوری سرکاری مشینری اس کے پیچھے کھڑی ہے، اس نے تمام شواہد مٹا دیے ہیں اور مقتول کے گھر پر دھاوا بولا، مقتول کے اہل خانہ کو بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا۔

امین الرحمان یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم براہ راست قتل کیس میں ملوث ہے، اس کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے، لہٰذا عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم اشتہاری ملزم گرفتار
  • سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیراتی دھندے جاری
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • وکیل قتل کیس؛ ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم
  • کراچی، پولیس مقابلہ، ہاؤس رابری و کار لفٹنگ گینگ کے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار