کراچی:

شہر قائد میں نیوکراچی اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلزار ہوزری سیکٹر الیون سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ عابد ولد خلیل الرحمٰن کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی ، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ، گرفتار ملزم سے وارداتوں اور اس کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈیفنس پولیس نے ڈی ایچ اے فیز 5 عربی محل  کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 24 سالہ فیصل ولد شریف کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم چوری ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو زخمی حالت میں گرفتار گرفتار ملزم

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا پاک کالونی کے علاقے میں منگھوپیر روڈ پرانا گولیمار ماربل اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ایس ایچ او پاک کالونی کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ آصف علی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 35 سالہ رضوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت کی دوسری بیٹی بھی جاں بحق، ملزم گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کرنے والے ملزم گرفتار
  • لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
  • کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
  • کراچی؛ ڈیفنس میں کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرا زخمی
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک