ترکیہ؛ گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ سمیت 4 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ترکیہ میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر ہفت روزہ میگزین کے ایڈیٹرز اور کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق میگزین میں پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے جس پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے شمارے میں ان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
استنبول میں واقع میگزین کے دفتر پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا۔ پولیس کی مشتعل مظاہرین کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
Peygamber Efendimizin (S.
Bu alçak çizimi yapan D.P. adlı şahıs yakalanarak gözaltına alınmıştır.
Bir kez daha yineliyorum:
Bu hayasızlar hukuk önünde hesap verecektir. pic.twitter.com/7xYe94B65d — Ali Yerlikaya (@AliYerlikaya) June 30, 2025
پولیس نے میگزین کے تازہ شمارے کی تمام کاپیاں ضبط کرلیں اور ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس نے میگزین کے 4 سینیئر ملازمین 2 ایڈیٹر انچیفس، کارٹونسٹ اور منیجنگ ایڈیٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کئی افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ جو لوگ حضرت محمد ﷺ اور دیگر انبیا کی شان میں گستاخی کریں گے ان سے قانون کے مطابق بازپرس کی جائے گی۔
صدر اردوان نے مزید کہا کہ مذکورہ خاکہ مزاح کے پردے میں کی گئی ایک گھٹیا اشتعال انگیزی ہے جو "نفرت پر مبنی جرم" ہے۔
میگزین کے ایڈیٹر انچیف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ متنازع خاکے کا پیغمبر اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میگزین کے
پڑھیں:
لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
لاہور:ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔
ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی پلاٹ میں لے جا کر سر میں اینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا اور فرار ہو گیا۔