لکی مروت: نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ،2 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکی مروت میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے جب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار
لوئرڈیر(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کے مطابق 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔