لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا  جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 2اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعہ کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شہدا کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب اسنوکر کلب پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نور اللّٰہ نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دو ہتھیار استعمال ہوئے اور پندرہ فائر کیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور پہلی بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ حسین آباد چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ 

تیسرے واقعے میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل عثمان زخمی ہوگیا۔ 

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق کانسٹیبل نے ایک ملزم کو پکڑ لیا تھا کہ اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی، عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  •  نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس اہلکاروں کا حملہ تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین واقعہ ہے:صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
  • کراچی؛ پلاٹس کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکار زخمی