data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)سی آئی اے ٹھٹھہ میں تعینات سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ اور ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر مختار کلہوڑو کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھے جانے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران کو معطل کردیا اور ان کے خلاف مزید محکمانہ اور قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ غفلت میں ملوث افسران کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کے مطابق 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • سٹی کورٹ میں 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث سناٹا چھایاہواہے
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
  • کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، 9 افسران ہیڈکوارٹر کلوز
  • این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
  • نوجوان کی ہلاکت کا پراسرار واقعہ، تفتیش میں اہم انکشافات
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
  • علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک