بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی جوانی کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی کے دن جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔

عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ ان کی سابقہ بیوی رینا دتا سے ملاقات 20 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ دراصل رینا ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور دونوں کی بلڈنگز کے درمیان تقریباً 100 میٹر کا فاصلہ تھا، وہ جب بھی انہیں دیکھتے تو وہ انہیں بہت اچھی لگتیں اور ان کا زیادہ وقت اپنے کمرے کی کھڑکی کے سامنے گزرنے لگا، ان کی والدہ کو لگتا تھا کہ شاید وہ پڑھائی کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ رینا کو دیکھا کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی دوران انہیں شک ہوا کہ شاید وہ (رینا) بھی کھڑکی کے سامنے زیادہ وقت گزار رہی ہیں، جس سے انہیں لگا کہ شاید رینا کو بھی ان میں دلچسپی ہے، لیکن اس دوران دونوں کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

عامر خان کے مطابق، ان کی دوست شلپا نے رینا کے ساتھ ان کی ملاقات طے کی، لیکن اس ملاقات میں رینا نے انہیں انکار کر دیا، عامر خان کو شک ہوا کہ اگر انہیں دلچسپی نہیں تھی تو پھر وہ کھڑکی میں اتنی دیر کیوں بیٹھتی تھیں؟

بعد ازاں دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور پھر ان کے درمیان تعلقات قائم ہو گئے، لیکن یہ تعلقات زیادہ دیر نہ چل سکے، چار ماہ بعد رینا کے والدین کو اس تعلق کا علم ہو گیا، جس کے بعد دونوں نے اپنا رشتہ ختم کر دیا۔

عامر خان نے بتایا کہ وہ دونوں اس فیصلے سے خوش نہیں تھے، چنانچہ انہوں نے چھپ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹھیک 21 سال کی عمر میں دونوں نے سب سے چھپ کر شادی کر لی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ شادی کر کے گھر واپس آئے تو اس دن پاکستان اور بھارت کا میچ تھا، اسی لیے دونوں کے گھر والے میچ میں مصروف تھے اور کسی نے ان کی غیر موجودگی کو نوٹس نہیں کیا۔

اداکار نے کہا کہ یہ وہی مشہور میچ تھا جس میں جاوید میانداد نے شارجہ میں آخری گیند پر چھکا مار کر بھارت کو شکست دی تھی۔

عامر خان نے کہا کہ چونکہ بھارت وہ میچ جیت رہا تھا، تو وہ بہت خوش تھے کہ ان کی شادی کے دن بھارت میچ جیتے گا، لیکن ان کی خوشی اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب جاوید میانداد نے آخری بال پر چھکا مار دیا اور بھارت میچ ہار گیا۔

عامر خان نے بتایا کہ اس کے بعد وہ بہت افسردہ ہو گئے تھے اور ایک ملاقات میں انہوں نے جاوید میانداد کو بھی اس بارے میں بتایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی! آپ نے ٹھیک نہیں کیا، جس پر جاوید میانداد نے حیرت سے پوچھا کہ کیا؟ تو اداکار نے جواب دیا کہ آپ نے میری شادی برباد کر دی، کیونکہ اسی دن آپ نے آخری گیند پر چھکا مارا تھا، جس کی وجہ سے میں شدید مایوسی کا شکار ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ میچ 10 اپریل 1986 کو شارجہ میں کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھے، آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے چار گیندوں پر 10 رنز درکار تھے اور آخری گیند پر جب صرف ایک گیند باقی تھی، پاکستان کو جیت کے لیے چار رنز درکار تھے۔

ایسے میں جاوید میانداد نے بھارتی باؤلر چیتن شرما کی گیند پر شاندار چھکا لگا کر نہ صرف میچ جتوایا بلکہ اسے کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں تبدیل کر دیا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جاوید میانداد نے گیند پر

پڑھیں:

کوئٹہ، جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سے ملاقات

ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ابوالحسن میری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اخوت، یکجہتی اور خیرسگالی کے فروغ پر زور دیا۔ اپنی گفتگو میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں اور ایران میں اسرائیل کی دراندازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کو امریکہ کی آشیرباد حاصل ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے نومبر 2025 میں لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی، جسے ابوالحسن میری نے سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین محترمہ ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ محترمہ شازیہ عبداللہ اور جے آئی یوتھ کی خواتین ذمہ داران بھی شریک تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • ثنا جاوید کی طلاق کی افواہیں؛ شعیب ملک کا ردعمل سامنے آگیا
  • کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟
  • ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع
  • میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں لگوایا، مریم نواز
  • بیٹے کے ایک چھوٹے سوال نے میری زندگی بدل دی، کاجول کا انکشاف
  • مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • کوئٹہ، جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سے ملاقات
  • ٹام کروز کا انوکھا خواب: خلا میں شادی کی تیاریاں؟
  • ’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل