پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں ممکنہ کمی کی امید پر قبل از بجٹ روکی گئی شپمنٹس درآمد کیے جانے، بینکوں کی ایک روزہ تعطیل کی وجہ سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھنے اور بجٹ میں جی ڈی پی نمو 4.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں
پڑھیں:
ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
اسلام آباد ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ملک میں ایک ماہ میں مسلسل دوسری مرتبہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے. اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گزشتہ رات ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا. 15 روز قبل بھی یکم نومبر کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کیا گیا تھا، یکم نومبر کو مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت بند کر دی تھی، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور کئی شہروں میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی۔