نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔
نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔
ادارے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 100 یونٹ استعمال کرنے پر 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کے بعد نیا نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ نرخ 13 روپے ایک پیسے فی یونٹ رکھا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کی تمام کیٹیگریز میں بھی فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے۔
کمرشل صارفین کے لیے بھی بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اوسط نرخ 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک روپے 15 پیسے کمی استعمال کرنے پیسے فی یونٹ صارفین کے کے لیے
پڑھیں:
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد : پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور کرایہ 4 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں، حکومتی بے ضابطگیوں کے خلاف جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گزشتہ روز حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا .جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 284 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔حکومت نے مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔