دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اب کتنے روپے کی کٹوتی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دیگر بینکوں کے اے ٹی ایمز سے رقم نکالنے والے صارفین پر فی ٹرانزیکشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پہلے یہ فیس 23.44 روپے تھی، جسے اب بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں نے اپنی “شیڈول آف چارجز” کو اپ ڈیٹ کر کے یہ نئی فیس لاگو کر دی ہے، اور صارفین سے پہلے ہی اس نرخ پر رقم وصول کی جا رہی ہے۔
بینکوں کے مطابق یہ چارجز زیادہ تر 1-لنک نیٹ ورک کے شیئر پر مشتمل ہوتے ہیں، جبکہ تھوڑی رقم اس بینک کو جاتی ہے جس کے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافی بوجھ خاص طور پر ان صارفین کے لیے مشکل پیدا کرے گا جن کے علاقوں میں اُن کے اپنے بینک کے اے ٹی ایم دستیاب نہیں ہوتے اور وہ مجبوراً دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرتے ہیں۔
بینکنگ صارفین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام پر بلاجواز مالی دباؤ قرار دیا ہے، اور اس فیس میں نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے اے ٹی ایم بینکوں کے
پڑھیں:
ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) نے نئی خصوصیت متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے صارفین محض ایک تصویر کو فوراً ویڈیو میں بدل سکتے ہیں۔ یہ سہولت Grok AI کے تحت فراہم کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر آئی فون (iOS) صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا۔
ایلون مسک کے مطابق یہ فیچر Grok Imagine کے ذریعے کام کرتا ہے، جو حال ہی میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے مفت فراہم کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ای آئی سے تیار کردہ مواد کو مزید آسان اور پلیٹ فارم کے اندر ہی یکجا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا
سہولت کیسے استعمال کریں؟صارفین کو اپنی X ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، پھر فیڈ میں موجود کسی بھی تصویر پر لانگ پریس کرکے Make video with Grok کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ تصویر خود بخود Grok ایپ کو بھیج دی جائے گی جہاں یہ قریباً 17 سیکنڈ میں ویڈیو میں بدل جائے گی۔ صارفین اپنی ویڈیو کو 4 دستیاب آڈیو ٹریکس میں سے کسی کے ساتھ جوڑ کر فوری طور پر شیئر کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل
شرائط اور تقاضےاس سہولت کے لیے صارفین کے پاس Grok ایپ انسٹال اور اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف iOS پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
یہ اپ ڈیٹ Grok کے دیگر حالیہ فیچرز کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں PDF پروسیسنگ میں بہتری، Grok 4 میں Auto اور Expert موڈز، اور اینڈرائیڈ پر ٹیکسٹ یا تصاویر سے 6 سیکنڈ کی ویڈیوز بنانے کی سہولت شامل ہے۔ ایلون مسک نے اس سال کے آخر تک Grok 5 کے اجرا کا بھی عندیہ دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Grok X AI ایلون مسک گروک