کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔
اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.
علاوہ ازیں ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا۔
اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا۔ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے ہوجائےگا اور ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا۔
نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپےکمی سے42.76 روپےہوجائےگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔
ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔
ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صارفین کے لیے یونٹ کا ٹیرف 1 فی یونٹ ملک بھر یونٹ تک
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر ہلاک و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں محمد ربانی اور اس کا بیٹا جلال ربانی شامل ہیں۔
زخمیوں میں 9 اور 12 سال کے بچوں سمیت دیگر افراد شامل ہیں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ ملزمان میں ملک فتح اور اس کے دو بیٹے ملک عاصم اور ملک وقاص شامل ہیں۔