Daily Sub News:
2026-06-03@00:11:02 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
تفصیلات مطابق ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.

84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا۔ اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپےہوجائےگا جب کہ 01 1سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا۔

اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا۔ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے ہوجائےگا اور ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا۔

نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپےکمی سے42.76 روپےہوجائےگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔

ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا،ٹرمپ کا دعویٰ وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار سی ڈی اے بورڈ کا بارہواں اجلاس ، دیہی پراپرٹیز، ہاوسنگ سوسائٹیز اور دیگر جائیدادوں پر عائد ٹرانسفر فیس، رجسٹری فیس، اسٹیمپ ڈیوٹی کا... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بجلی صارفین کے لیے یونٹ کا ٹیرف 1 ملک بھر کے فی یونٹ یونٹ تک

پڑھیں:

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں

پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان