ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 356200 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 305384 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم ہو کر 3342 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک میں سونے کی گئی ہے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔