کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث سونا غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 658روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 898روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے کے اضافے سے 3ہزار 834روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 45روپے کے اضافے سے 3ہزار 287روپے کی سطح پر آگئی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 514 روپے سے تنزلی سے 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 945 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 18 اور 16 روپے گر کر 3 ہزار 816 روپے اور 3 ہزار 271 روپے پر آگئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ہزار 348 ڈالر سے کم ہوکر 3 ہزار 342 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 658 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 5,186 روپے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 416 روپے تک جا پہنچا تھا۔
مزیدپڑھیں:ایک کروڑ 60 لاکھ نقد ،40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گر گئیں
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، مگر کتنا؟جانئے
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ