بجٹ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی قوم پر پیٹرول بم گرادیا ،رفیق منصوری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، نائب امرا سید ارشاد ظفر بخاری ، ظہیر الدین جتوئی ، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی ، جوائنٹ سیکرٹری راجا وسیم ، علیم اکرام اور عمران غوری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بجٹ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ قوم پر ایک اور پیٹرول بم گرایا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بیشرمی اور بے حسی کی انتہا ہے پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا کاروباری سرگرمیاں ماند اور معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے اور آئی ایم ایف کا ایجنڈہ پورا کرنے کیلئے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شاہی اخراجات میں کمی کرے اور وزرا ، ممبران اسمبلی اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں حالیہ اضافے کو ختم کرے، گیس و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے جن کی مجموعی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ تاریخی کامیابی ٹیسلا کے حصص میں ریکارڈ اضافے اور ٹیکنالوجی کے اس معروف صنعت کار کی ملکیتی دیگر نئی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کی بدولت ممکن ہوئی۔فوربز میگزین میں شائع ہونے والے ارب پتیوں کے انڈیکس کے مطابق مسک کی مجموعی دولت 499.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ٹیسلا کے حصص مسک کی مجموعی دولت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، کیونکہ اس سال اب تک یہ 14 فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں ۔