اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی(حافظ نعیم)
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی
معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے اور اشتہاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا اور حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔پٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام نے کہا اتنا مہنگا پیٹرول کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرے، جینا مشکل ہوگیا ہے اور عوام بے بسی کی تصویر بن چکی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ضیا الدین انصاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب آدمی پہلے ہی دوقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مہنگائی پہلے ہی اپنی بلند ترین سطح پر ہے، اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، زرعی لاگت، بجلی کی پیداوار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دیگر تمام شعبوں پر پڑے گا، جس سے مہنگائی کی ایک نئی اور شدید لہر اُبھرے گی۔حکومت کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط کی بجائے اپنے عوام کے مفادات کو ترجیح دے۔ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ یہ اضافہ صنعتوں، زراعت، اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو بھی شدید متاثر کرے گا، جس سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک بھر میں غربت مزید پھیلے گی۔امیر لاہور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو عوامی احتجاج اور سڑکوں پر شدید ردِعمل کے لیے تیار رہے۔