پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔
ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں: ثروت گیلانی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایم کیو ایم اراکینِ قومی اسمبلی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔ اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے گزارش کی کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔