شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو
مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف رونا دھونا ہی ہے تو قیادت چھوڑ دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اسی لیے ملتا ہوں کہ وہ بھی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال، کے پی حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن
ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ تمام متعلقہ حکام، ڈویژنل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبہ بھر کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سے صورتحال سے متعلق رپورٹ لے رہے ہیں۔