سانحہ سوات میں غفلت برتنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پشاور (نیوزڈیسک) بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ سوات میں غفلت برتنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کرنا ممکن نہیں تھا، جس دن افسوسناک واقعہ ہوا اسی دن 80 لوگوں کو بچایا گیا۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات افسوسناک ہے، قدرتی آفت تھی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
سانحہ سوات کا ذمہ دار کون؟ سیاح مدد کو پکارتے رہے بچایا کیوں نہیں جا سکا؟
سانحہ سوات کا ذمے دار کون؟ بے رحم موجوں کے بیچ مدد کو پکارتے سیاحوں کو بچایا کیوں نہیں جاسکا؟ امدادی ٹیمیں دیر سے کیوں پہنچیں؟ پہنچنے کے بعد بھی ریسکیو اہلکار ناکام کیوں ہوگئے؟
کیا عملے کے پاس ریسکیو کا سامان موجود تھا؟ عینی شاہدین اور جاں بحق ہونے والوں کے گھر والوں کے سوالوں کے جواب کون دے گا؟ غم سے نڈھال لواحقین کا کہنا ہے ریسکیو ادارے ڈیڑھ گھنٹے بعد آئے ان کے پیارے ٹِیلے پر پھنسے رہے، ان کی آنکھوں کے سامنے بپھرا ریلا لوگوں کو بہا لے گیا۔
دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے، 8 افراد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کردی گئی۔
گزشتہ روز کے واقعے کے خلاف سوات میں وکلاء نے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، سوات کی ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سیاحوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سُنی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر سوات سمیت کئی افسران کو معطل کر دیا، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی۔