پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کوششوں کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اراکینِ اسمبلی کسی اور پارٹی میں نہیں جائیں گے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی چال کو ناکام بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ کچھ حلقے سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی متحد ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن یہ باہر نہیں جانے چاہییں، جنید اکبر کے بعض بیانات ضرور غیر مناسب تھے، مگر پارٹی میں ان کی بھی اہمیت ہے، جس طرح علی امین ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ویسے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ ان کا بطور چیئرمین انتخاب عمران خان کی ذاتی چوائس تھی، اور کچھ لوگ یہ فیصلہ تبدیل کرانے کے لیے عمران خان کے پاس گئے تھے، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کے مطابق پارٹی کے تمام اہم فیصلے اب بھی عمران خان ہی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹ دی گئیں، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں، اور ہم ہر فورم پر ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، کیا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اب اڈیالہ جیل کے باہر ہوگا؟

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات تک رسائی بہت محدود کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر تحریک عدم اعتماد علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر تحریک عدم اعتماد علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وی نیوز علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم