اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور چینی کی ممکنہ برآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عام آدمی پر مزید معاشی بوجھ قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس کا براہِ راست اثر مہنگائی میں اضافے کی صورت میں عوام پر پڑ رہا ہے۔

میاں رؤف عطا نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں پہلے ہی مہنگائی سے ستائے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

انہوں نے چینی کی برآمد کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلے چینی درآمد کرنے اور پھر برآمد کرنے کے متضاد فیصلے مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدامات چینی مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں جو کہ نہ صرف غیر دانشمندانہ ہیں بلکہ عام صارفین کے مفادات کے بھی منافی ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے صدر نے حکومت کو خبردار کیا کہ چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور چینی کی برآمد سے متعلق فیصلے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں۔

معمر خاتون کی بے توقیری پر لیسکو گارڈ معطل، مقدمہ درج ، پاور ڈویژن کا سخت نوٹس

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار کی قیمتوں میں چینی کی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج رات پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔وزارت پیٹرولیم کو اوگرا آج سمری بھجوائے گی، جس کے بعد سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان رات بارہ بجے تک کیا جائے گا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 16 جون کو 73 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل خام تیل فروخت ہورہا تھا جو 17 جون کو 76 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔24 جون کو خام تیل کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن 27 جون کو ایک بار پھر خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش
  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ‘ کاشف شیخ
  • ایم کیو ایم اراکینِ قومی اسمبلی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام پر پھٹ پڑے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
  • یکم جولائی سے پیٹرول بم گرنے کا خدشہ، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
  • پٹرول 11روپے،ڈیزل15 روپے فی لیٹرمہنگا؟مہنگائی کے ستائے عوام کےلیے بری خبرآگئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کا امکان: نجی ٹی وی 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان