شہری کی بازیابی کیلیے تمام وسائلاستعمال کیے جائیں‘ سندھ ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں2 لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے شہری کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعتپر عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ کلری سے لاپتا ہونے والے شہری شعیب اقبال گھر واپس آگئے ، انکی گمشدگی کے متعلق ایف آئی آر بھی درج ہو گئی تھی، عدالت نے شہری کی بحفاظت گھر کے بعد بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شارع فیصل پولیس اسٹیشن کی حدود سے لاپتا شہری کا تاحال سراغ نہیں ملا، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سید ذوالفقار2021 میں شارع فیصل تھانے کی حدود سے غائب ہوئے تھے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری کی تلاش کیلیے متعدد اداروں کو خطوط لکھے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بازیابی سے متعلق کی بازیابی شہری کی
پڑھیں:
گورنرسندھ اور اسپیکر کے درمیان اختیارات کا تنازع، سپریم کورٹ 3 نومبر کو سماعت کرے گی
سپریم کورٹ میں گورنر ہاؤس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات کا تنازع ایک بار پھر زیرِ بحث آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
قائم مقام گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر ہاؤس تک مکمل رسائی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ ایک 3 نومبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکی، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں داخلے اور اس کے استعمال کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
کامران ٹیسوری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات سے متصادم ہے اور نظرثانی کا متقاضی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اویس قادر سپریم کورٹ سندھ سندھ ہائیکورٹ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس