بیلاروس میں ویزا کی سہولت‘ 1 لاکھ 67 ہزار غیر ملکیوں کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
منسک (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بیلاروس میں ویزا فری پروگرام کی سہولت پر تاحال 1 لاکھ 67 ہزار غیر ملکیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق بیلاروس میں 38 ممالک کے لیے ویزا فری پروگرام کی سہولت کے تحت یکم جنوری سے تاحال1 لاکھ 67 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کی آمدکو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کے بعد سب سے زیادہ مسافر بیلاروس کے ہمسایہ ممالک لتھوانیا، لٹویا اور پولینڈ سے آئے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ حکومتی شماریاتی رپورٹ کے مطابق بیلاروس کی اسٹیٹ بارڈر کمیٹی کے مطابق 15 اپریل 2022 ءسے اب تک 11 لاکھ 99 ہزار 242 یورپی شہری بیلاروس کا دورہ کر چکے ہیں، جن میں 3 لاکھ 83 ہزار 659 لٹویا ، 6 لاکھ 46 ہزار 199 لتھوانیا اور 1 لاکھ 21 ہزار 758 پولینڈ کے شہری شامل ہیں۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 414 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بحال
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 337 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1