غلام حسین سوہو کاتقرر: وفاق سے تفصیلی جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)بیک وقت دو سرکاری عہدے رکھنے کا معاملہ،عدالت نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے غلام حسین سوہو کو وفاقی حکومت نے کب ریلیو کیا؟یہ بھی بتایا جائے کہ غلام حسین سوہو کب تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کرتے رہے، عدالت کا دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ غلام حسین سوہو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں بطور گریڈ 19 کے افسر تعینات تھے، غلام حسین سوہو کو تین سالہ مدت کے لئے چیئرمین میٹرک بورڈ تعینات کیا گیا، غلام حسین سوہو نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں ریٹائرمنٹ کی درخواست دیکر فوری طور پر چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا، غلام حسین سوہو نے نیا عہدہ سنبھالنے کے لئے ریٹائرمنٹ کی منظوری کا انتظار بھی نہیں کیا، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے غلام حسین سوہو کو تاحال ریلیو آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے،چیئرمین میٹرک بورڈ نے دو ماہ تک بیک وقت دو اداروں سے تنخواہیں وصول کی ہیں، درخواست گزار نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت اسٹبلشمنٹ ڈویڑن سے متعلقہ ریکارڈ کی تفصیلات مانگیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غلام حسین سوہو تفصیلی جواب
پڑھیں:
کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار