صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔
(جاری ہے)
نیپراکے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے تحت بجلی اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم درخواست پر 29 ستمبرکو سماعت کی جائے گی۔نیپرا نے بتایا کہ اگست میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ درخواست منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گورنر کی اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-4
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ نے گورنر ہائوس میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی بطور قائمقام گورنر سندھ مکمل رسائی سے متعلق کیس میںمدعا علیہ کونوٹس جاری کردیا ۔