اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیریئنز کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز سید نیئر حسین بخاری نے بیان میں کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں اور قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر تو حکومت بھی نہیں چل سکتی۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں اور قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں کوئی حکومت بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا کسی وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے، اگر وزیراعظم یا کوئی وزیراعلیٰ آئین کے مطابق ڈیلیور نہیں کررہا تو اپوزیشن اور حکومتی بنچوں پر بیٹھے ارکان کے پاس ان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ کارموجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کی تحریک سے ہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا، کسی کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے یا احتجاجی حکمت عملی سے نظام غیرمستحکم ہوتا ہے اور عدم اعتماد کی تحریک سے اگر عدم استحکام آتا تو آئین میں یہ شق موجود نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہی ہے، ہم نے بجٹ میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرکے یقینی بنایا کہ نظام اور پارلیمان چلتی رہے۔

نیئرحسین بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی، پی ٹی آئی تحریک چلانے کا اپنا شوق پورا کرلے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی زرداری کے میں کوئی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ وائرل ہورہا تھا کہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں 31 مئی تک غیر شادی شدہ مردوں (بیچلرز) کے داخلے پر سرکاری پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم فیکٹ چیک کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے اور مکمل طور پر درست نہیں۔

فیس بک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی پوسٹس میں کہا جا رہا تھا کہ عید سے قبل مری میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بیچلرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صرف فیملیز کو ہی شہر میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ان دعوؤں میں یہ تاثر دیا گیا کہ مبینہ پابندی پورے مری شہر پر لاگو ہے۔

حقیقت اس کے برعکس ہے۔ حکام کے مطابق مری میں غیر شادی شدہ مردوں کے داخلے پر کوئی مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی۔ صرف مخصوص ہدایت کے تحت مال روڈ پر ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں اکیلے آنے والے مردوں یا بیچلرز گروپس کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ فیملیز بدستور وہاں جا سکتی ہیں۔

ضلع مری کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کامران صغیر کے مطابق 31 مئی تک دفعہ 144 نافذ تھی، جس کا اطلاق صرف مال روڈ تک محدود تھا۔ ان کے مطابق مری شہر میں بیچلرز کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں، البتہ مال روڈ پر صرف فیملیز کو جانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ سیاحتی نظم و ضبط بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ’’مال روڈ کے اوپر اکیلے مردوں کو اجازت نہیں، صرف فیملیز جا سکتی ہیں، پورا مری بند نہیں ہے، بیچلرز کی انٹری پر مکمل پابندی نہیں ہے۔‘‘

ڈپٹی کمشنر مری کے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ سے بھی 20 مئی کو جاری نوٹیفکیشن شیئر کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس کی سفارش پر مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ دعویٰ کہ مری میں بیچلرز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے، غلط ثابت ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ پابندی صرف مال روڈ کے مخصوص حصے تک محدود ہے، جبکہ مری شہر بدستور تمام سیاحوں کے لیے کھلا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی