صنم جاوید خان کو رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء) صنم جاوید خان کو رہا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے 2 روز قبل تحریک انصاف کی خاتون رہنما کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے خاتون کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید خان کو بدھ کے روز رہا کر دیا گیا۔ 30 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی تھی۔
عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت عالیہ میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، جب کہ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں صنم جاوید پر ریاست مخالف مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا الزام تھا۔(جاری ہے)
وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ بے گناہ ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے 2 روز بعد آج صنم جاوید کو رہا کر دیا گیا۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صنم جاوید کی
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، دونوں کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، عدالت نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست ضمانت خارج کی۔
یاد رہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل نے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔
Post Views: 2