لاہور:

شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون  کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم  نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے  ۔

ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لاہور ایف آئی اے سرفراز خان ورک نے اس حوالے سے کہا  کہ روزگار کے جھوٹے خواب دکھا کر انسانوں کی تجارت ناقابلِ برداشت ہے۔  انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا جھانسا شہریوں کو

پڑھیں:

کراچی، خاتون سے بدسلوکی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

کراچی:

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور محمد عثمان بنگش کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ہراسانی، اقدام زنا اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، خاتون سے بدسلوکی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
  • پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹونے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور میں غیر اخلاقی پروگرام کے انعقاد پر مقدمہ درج، مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتار
  • کوئٹہ اور تفتان میں چھاپے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، چار شہری بازیاب
  • لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • لاہور: 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور؛ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
  • لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار