بائیو میٹرک تصدیق لازمی مگر، ایزی پیسا نے اکاؤنٹ بند ہونے کی افواہوں پر وضاحت کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ایزی پیسا نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے تحت یکم جولائی 2025 سے نقد ٹرانزیکشنز (کیش جمع کرانے یا نکلوانے) کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔
ایزی پیسا کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد صارفین کے مالیاتی ڈیٹا کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ بائیومیٹرک تصدیق کے عمل سے نہ تو کسی صارف کا اکاؤنٹ بلاک ہوگا اور نہ ہی آن لائن ٹرانزیکشنز میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔ صارفین بدستور اپنی تمام ڈیجیٹل اور آن لائن ٹرانزیکشنز حسب معمول جاری رکھ سکیں گے۔ صرف نقد رقم کے لین دین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط لاگو ہوگی۔
ایزی پیسا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے تمام ریٹیل ایجنٹس صارفین کی مکمل معاونت کریں گے تاکہ تصدیقی عمل آسان، تیز اور شفاف بنایا جا سکے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام مالی دھوکہ دہی، شناخت کی چوری جیسے جرائم کی روک تھام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ملک میں ڈیجیٹل بینکاری کے نظام میں صارفین کے اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایزی پیسا بائیومیٹرک تصدیق ڈیجیٹل بینکنگ وضاحت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایزی پیسا بائیومیٹرک تصدیق ڈیجیٹل بینکنگ وی نیوز بائیومیٹرک تصدیق ایزی پیسا
پڑھیں:
معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس
معصوم بیٹی کے عمل نے باپ کو ڈاکوؤں سے لٹنے سے بچا لیا۔ بیٹی کے اس عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو دکان پر بیٹھے ایک شخص کو لوٹنے آتا ہے اور اس پر تشدد کرتا ہے۔
ڈاکو کے ڈر سے شخص ایک جیب سے موبائل نکالتا ہے اور دوسری جیب سے پیسے نکال کر رکھتا دیتا۔
بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی،
باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS
یہ دیکھتے ہوئے اس کے برابر میں بیٹھی بچی اپنے ہاتھ میں تھاما لالی پاپ بھی ڈاکو کو پیش کر دیتی ہے جسے دیکھ کر ڈاکو موبائل اور پیسے واپس کرتا ہے اور بچی کو پیار کر کے ساتھی کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔
واضح رہے ویڈیو ممکنہ طور پر ایک روز قبل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی ہے۔ البتہ، ویڈیو پر صارفین اس کی صداقت کے حوالے سے سوال اٹھا رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس کو اسکرپٹڈ جبکہ کچھ نے اس کو حقیقی قرار دیا ہے۔