آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری: ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس اب ایک ہی فون پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔
اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف وہ تمام اکاؤنٹس دیکھ اور منتخب کر سکے گا جو ایک ہی ڈیوائس پر استعمال ہو رہے ہوں گے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کے ذریعے آپ کو بار بار لاگ آؤٹ یا ایپ ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف ایک کلک سے آپ دوسرے اکاؤنٹ پر سوئچ کر سکتے ہیں — اور ساتھ ہی اس اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری، سیٹنگز اور نوٹیفکیشنز بھی سامنے آجائیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفکیشن سسٹم میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو یہ جاننے میں آسانی ہو کہ کون سا پیغام کس اکاؤنٹ پر آیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر کلک کرتے ہی متعلقہ اکاؤنٹ اور چیٹ خود بخود کھل جائے گی۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو واٹس ایپ کو ذاتی اور دفتری دونوں مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اب وہ ایک ہی فون پر باآسانی اپنے ذاتی اور کاروباری اکاؤنٹس الگ رکھ سکیں گے، بغیر کسی جھنجھٹ کے۔
تاہم، چونکہ یہ فیچر فی الحال صرف بیٹا ورژن میں موجود ہے، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ عام صارفین کے لیے یہ کب تک دستیاب ہو پائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ ا ئی فون ایک ہی کے لیے
پڑھیں:
سیاحوں، خواتین اور بزنس مین کے لیے خوشخبری! یو اے ای نے ویزہ قوانین بدل دیے
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئی اقسام کے ویزے متعارف کروا دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ، مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایونٹ ویزہ شامل ہے۔
نئے ویزہ نظام کے تحت کروز شپ یا تفریحی شپ سے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اسی طرح جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا۔
اماراتی حکومت کے مطابق بیوہ خواتین اور طلاق یافتہ خواتین اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی کم از کم آمدنی 15 ہزار درہم ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
کاروباری افراد کے لیے بزنس ویزہ مالی ثبوت فراہم کرنے پر دیا جائے گا، جبکہ بیرون ملک رجسٹرڈ کمپنی رکھنے والوں کو بھی بزنس ویزہ جاری ہوگا۔ اسی طرح غیر ملکی ڈرائیورز کے ویزے صرف لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں اسپانسر کر سکیں گی۔