اب آپ تھریڈز میں ایک دوسرے سے چیٹ بھی کرسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے جولائی 2023 میں ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں اپنی ایپ “تھریڈز” متعارف کرائی تھی، اور اب تقریباً دو سال بعد اس میں ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے سے براہِ راست چیٹ کرسکیں گے۔
اس فیچر کا عندیہ جون 2025 میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے دیا تھا، جنہوں نے بتایا تھا کہ اسے بیٹا ورژن میں آزمائشی بنیادوں پر جاری کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا تھا کہ اگر انہیں یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے آزما کر دیکھیں۔
اب میٹا نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈی ایم فیچر دنیا بھر میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اگر یہ فیچر آپ کو تاحال دستیاب نہیں ہوا تو جلد ہی آپ اسے استعمال کر سکیں گے۔
تھریڈز صارفین اس نئے ڈی ایم فیچر کو ایپ میں نیچے لفافے جیسے آئیکون کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔ فی الحال وہاں سرچ آئیکون موجود ہے، تاہم جلد ہی اسے ڈی ایم آئیکون سے تبدیل کر دیا جائے گا، جبکہ سرچ آئیکون کو ایپ کی اوپری حصے پر منتقل کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صارفین یہ کنٹرول بھی رکھ سکیں گے کہ کون انہیں میسج کر سکتا ہے۔ میٹا تھریڈز میں “ہائی لائٹس” کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین جان سکیں گے کہ اس وقت کون سے موضوعات ٹرینڈ کر
رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ومبلڈن میں ’ایووکاڈو‘ پر پابندی،’مٹر‘ بطور متبادل کھانا متعارف
لندن:ومبلڈن ٹینس کا میلہ پیر سے شروع ہورہا ہے، منتظمین نے ماحولیاتی خدشات کے باعث خوراک کے مینو سے نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے ’ایوو کاڈو‘ کو نکال دیا گیا۔
ایواکاڈو کی جگہ اب ’مسلے ہوئے مٹر‘ استعمال کیے جائیں گے، ایووکاڈو عرصہ دراز سے شائقین کی پسندیدہ غذا رہی ہے، ومبلڈن انتظامیہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایووکاڈو کی کاشت میں درختوں کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے شدید استعمال پر تشویش تھی۔
دوسری جانب ماہر باغبانی ایلن ٹیچمارش نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسے کھانے سے گریز کیا جائے، ایووکاڈو صحت بخش تو ہے لیکن ماحول دشمن بھی ہے۔