راولپنڈی؛ 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے مجرم عبد المتین کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ جون 2024 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
مجرم ایک دکان میں سیکیورٹی گارڈ تھا، جس پر کباڑ اکٹھا کرنے کے بہانے لڑکے سے زیادتی کا الزام تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑکے سے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر 5 برس تک زیادتی کرتا رہا، خاتون کا دعویٰ
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام
خاتون نے 14 جون کو ویمن پولیس ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی، لیکن کارروائی نہ ہونے پر انہیں ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر درخواست دینا پڑی۔
ان کے پاس موجود ثبوتوں میں پیغامات، ویڈیو کالز، تصویریں اور اسکرین شاٹس شامل ہیں۔
خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ یش دیال کے خلاف غیر جانبدرانہ اور فوری تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے بھی اہم ہے جو ایسے تعلقات کا شکار بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا
یش دیال کا پس منظروہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی طرف سے آئی پی ایل 2025 میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 15 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اترپردیش کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی کرکٹر خاتون سے زیادتی یش دیال