ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے کا سری لنکا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، برائن بیننٹ نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان سکندر رضا نے بھی 3 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ عمدہ 47 رنز کی اننگز کھیل کے ٹیم کے مجموعے کو آگے بڑھایا۔
سری لنکن اسپنر وانندو ہاسارنگا نے 32 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایشان مالنگا 2 کھلاڑیوں کا شکار کرنے میں کامیاب رہے، دشمانتھا چمیرا اور ماہیش ٹھیکشانہ نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل، سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)زمبابوے نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 95 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بھانوکا 11 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس میں برائن بینیٹ نے 49 ، سکندر رضا نے 47 رنز کی اننگ کھیلی لیکن دونوں ہی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوپائے۔