بیوٹی انجکشن اور شیفالی کی اچانک موت؛ ملیکا شراوت نے حقیقت بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کانٹا لگا گرل سے مشہور بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی محض 42 سال کی عمر میں اچانک اور غیر متوقع موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کردیا جب کہ وہ مکمل طور پر صحت مند بھی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو شیفالی زری والا کو ان کے شوہر رات گئے اسپتال لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا تھا۔
تاہم بعد میں آنے والی خبروں میں انکشاف ہوا تھا کہ موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا ہوسکتی ہے لیکن دل کے دورے کا سبب خون میں الیکٹرولائٹس میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ تھا۔
جس کی وجہ مبینہ طور پر اداکارہ کا حسین اور کم عمر نظر آنے کے لیے بیوٹی انجکشن اور مختلف کاسمیٹک ادویات کا مسلسل استعمال تھا۔
پولیس کو شیفالی کے گھر سے دو دوائیوں کے ڈبے بھی ملے ہیں۔ انتقال والے دن انھوں نے کھانا کھایا اور بعد ازاں اینٹی ایجنگ دوائیں لی تھیں۔
ڈاکٹرز نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ کو بغیر کسی ماہر کے تجویز کے خود سے دوائی لینے (Self-medication) کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا۔
بیوٹی انجکشن کا معاملہ سامنے آنے پر شوبز شخصیات نے انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی کاسمیٹک ٹیکنالوجی اور مختلف انجکشن کے استعمال پر سوالات اُٹھائے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)
اداکارہ ملیکا شراوت نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مصنوعی طریقے سے خوبصورتی حاصل کرنے سے گریز کریں اور صرف قدرتی طرز زندگی اپنائیں۔
ملیکا شراوت نے اپنی یہ ویڈیو بغیر میک اپ اور فلٹرز کے ریکارڈ کی تھی تاکہ اپنی ہدایات پر وہ خود عمل کرکے مداح کو دیکھا سکیں۔
اداکارہ نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو گڈ مارننگ کہتے ہوئے کہا کہ میں آج صبح آپ سب سے اس طرح مخاطب ہونا چاہتی ہوں کہ نہ کوئی فلٹر ہو، نہ میک اپ، یہاں تک کہ کنگھی بھی نہیں کی۔
ملیکا شراوت نے کہا کہ میں بالکل اس طرح آپ سب کے سامنے آنا چاہتی تھی جس طرح میں اپنے گھر میں بغیر میک اپ میں رہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں، موجودہ دور میں بوٹاکس انجکشن، فلرز اور دیگر کاسمیٹک طریقوں کی بڑھتی ہوئی لت سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب بوٹاکس اور مصنوعی فلرز کا انکار کردیں اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی وجہ
پڑھیں:
مظفرگڑھ: سرکاری اسپتال میں غلط انجکشن کے باعث بچی جاں بحق، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
علامتی فوٹومظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں غلط انجکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں ڈیوٹی ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو بچی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسپنسر نے ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچی کو غلط انجکشن لگایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ ڈاکٹر نے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔
ملزم ڈسپنسر کو ملازمت سے فارغ جبکہ ڈاکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔
7 سالہ بچی کو پیٹ میں درد کے باعث دیہی مرکز صحت میں لایا گیا تھا۔
بچی کے والد کے مطابق اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی تشخیص پر ڈسپنسر نے بچی کو غلط انجکشن لگایا تھا جس کے بعد بچی کی حالت بگڑنے سے وہ دم توڑ گئی تھی۔