علامتی فوٹو 

مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں غلط انجکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں ڈیوٹی ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو بچی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسپنسر نے ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچی کو غلط انجکشن لگایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ ڈاکٹر نے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

ملزم ڈسپنسر کو ملازمت سے فارغ جبکہ ڈاکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔

7 سالہ بچی کو پیٹ میں درد کے باعث دیہی مرکز صحت میں لایا گیا تھا۔

بچی کے والد کے مطابق اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی تشخیص پر ڈسپنسر نے بچی کو غلط انجکشن لگایا تھا جس کے بعد بچی کی حالت بگڑنے سے وہ دم توڑ گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسپتال میں

پڑھیں:

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت یکم ستمبر تک توسیع

شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نےعبوری ضمانت میں یکم ستمبرتک توسیع کی،سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔
ڈیوٹی جج نے چوہنگ پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے پابند کردیا۔

گوگی بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے سولہ اگست تک عبوری ضمانت کرائی تھی،گوگی بٹ کو سیشن کورٹ میں سخت حفا ظت میں پیش کیاگیا۔
 
 

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: محکمہ بلدیات میں 3 ارب 41 کروڑ کی بے قاعدگیاں
  • مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں
  • مہمند میں حکومت خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کی انسپکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
  • خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے پر آج یوم سوگ
  • پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کی رپورٹ جاری
  • امیر بالاج قتل کیس کے ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت یکم ستمبر تک توسیع
  • خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصول
  • کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر
  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل، وزیر ریلوے کو ارسال