لاہور:

وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے غیر قانونی طور پر رکھے گئے خطرناک جنگلی جانوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے ایک سفید ٹائیگر اور افریقی شیر کے بچے کو تحویل میں لے لیا۔

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ کارروائی وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے خفیہ اطلاع پر کی، جس دوران غیر قانونی طور پر رکھے گئے نایاب نسل کے جانور برآمد کیے گئے۔

تحویل میں لیے گئے سفید ٹائیگر کو لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افریقی شیر کے بچے کی بھی محفوظ مقام پر منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پنجاب کے مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 20 سے زائد غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیر، تیندوے اور ٹائیگرز برآمد کیے جا چکے ہیں، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب

۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل ستائش ہے۔گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے ایدھی فائونڈیشن کی فلڈ ریلیف سروسز کو بہت سراہا۔ اْنہوں نے فیصل ایدھی کو عوام کی بے لوث خدمت پر شاباش دی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں گورنر ہائوس کی اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخی دفاعی معاہدے پر جشن: اسلام آباد جگمگا اٹھا، سعودی ٹاورز بھی سبز و سفید پرچموں سے مزین
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ