لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلی مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیراعلی نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی دشواریوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں ؛ پولیس افسر و ں اوراہلکار وں کو الرٹ رہنے کا حکم

سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران  پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کریں۔
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔بارش کی وجہ سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔ ہ مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسر و اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں ؛ پولیس افسر و ں اوراہلکار وں کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب میں موسلادھار بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • موسلادھار بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان پر اظہارِ تشکر
  • ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
  • سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم کی این ڈی ایم اے اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
  • مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم
  • بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا