data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی جلوس عاشورہ کی قیادت کی، میڈیا سے گفتگو میں یوم عاشورہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ایک زندہ روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے۔ انہوں نے جلوس میں شریک عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیدل چل کر شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جلوس گزشتہ روز بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ تمام جلوسوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے جن کی رپورٹس وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ، وزیر بلدیات اور میئر کراچی باقاعدگی سے خود ملاحظہ کرتے ہیں۔ لیاری میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے اسے انتہائی دلخراش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک27افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جن کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن بھی مکمل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پرانے شہر کے علاقوں، خاص طور پر ضلع جنوبی میں 480 سے زائد عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلیے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں خون کی ندیاں بہہ کرہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دس سالہ فلسطینی بچے کاذکر کیا جس نے خوراک کیلیے کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا اور پھر اُسے اسرائیلی فوج نے شہید کردیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، اس بربریت کو اب فوری طور پر رکنا چاہیے، اسرائیل کو انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے، بربریت کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے اور اسرائیل کے خلاف فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے، فلسطینیوں کی رہائی اور مغیوں کی بازیابی کیلیے کاوشیں کی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کا معاملہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، فلسطین ایک علیحدہ ریاست ہو جس کا دارالحکومت القدس ہو اور ہم اسے تسلیم کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کو سب مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں، اگر ہم نے اتحاد نہیں کیا تو اسرائیل انسانیت کیخلاف اسی طرح اقدامات کرتا رہے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
  • وینزویلا میں امریکی فضائی حملے میں تین دہشت گرد ہلاک، صدر ٹرمپ
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟
  • عمران خان کو کس مقدمے میں سزا سنائی جانے والی ہے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
  • بکروالوں کی سالانہ ہجرت: بقا کی جنگ یا روایت کا تسلسل؟