یو اے ای میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی مسائل ہیں، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر ریفارمز کی بھی ضرورت ہے، اگر ہمیں سزا دینے کا اختیار مل جائے تو سزا بھی دے دیں گے، آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کردیں گے، معیشت کی بہتری ہمارا سب سے اہم ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی ویزوں کے مسائل ہیں، جلد ہی ان کا حل نکالیں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے ابتدائی 10 روز پاکستان بھر میں بخیر و عافیت گزر گئے، تمام صوبوں کا اس میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال محرم میں ہم نے صوبوں کے ساتھ رابطہ رکھا اور کم سے کم جگہوں پر موبائل سروس بند رکھی، شہریوں کو موبائل سروس کی محدود بندش کی وجہ سے کافی ریلیف ملا۔ محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، جلد ہی اس کا حل نکالیں گے، کویت اور اومان میں ہمارے ویزوں کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کی رینکنگ پر بھی کام جاری ہے، جلد ہی پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ ایک بڑی چھلانگ مارے گی جس پر ہمیں فخر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، آنے والے وقت میں کمی اور کوتاہیاں مزید ختم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال میں ہم نے اسمگلنگ کو بہت حد تک کنٹرول کیا ہے، 1 ہزار 2 کلومیٹر کی کوسٹ لائن ہے اور ہمارے پاس محض 6 کوسٹ گارڈ بوٹس ہیں، اب مزید اس میں 2 بوٹس کا اضافہ کیا ہے، کوسٹ گارڈز کو مزید مضبوط کریں گے، شناختی کارڈ میں شہریوں کے کریمنل ریکارڈ کے حوالے سے نادرا سے گفتگو ہو رہی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، کراچی کا سیف سٹی پروجیکٹ بھی جرائم میں کمی کا سبب بنے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انکروچمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم اور آرمی چیف کے کئی اجلاس ہوتے ہیں، ریاست کو قدرے "ہارڈ" کرنے کی بات ہوتی ہے، یہ نہیں جس کو جو مرضی آئے وہ کرے، انفورسمنٹ کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی ترسیل کی اگر بات کی جائے تو ہم نے کبھی بڑے شہروں پر پلاننگ کی ہی نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس پر بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال ہر ایک کا حق ہے اگر پر امن کی جائے، ہمارا مقصد ملکی معیشت کی بہتری ہے جو اس وقت انتہائی اہم ہے، اسمگلنگ مکمل ختم نہیں ہوئی لیکن بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
اویس کیانی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کے ہمراہ ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے شہدا کے جسدِ خاکی کو کندھا بھی دیا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کرکے اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم ان اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں