لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر خواتین کےلیے غیر محفوظ ماحول کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہاں محض مقابلہ نہیں، منفی رویے بھی ہیں‘‘۔

ریحام رفیق نے پروگرام کی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو فطری بات ہے، لیکن بعض اوقات یہی مقابلہ منفی رویوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتی، لیکن میں نے دیکھا ہے کہ کچھ فنکارائیں حسد کی وجہ سے دوسروں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں۔‘‘

اداکارہ نے کہا کہ صرف شوبز نہیں، ہر شعبے میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ ریحام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ صرف ڈرامہ انڈسٹری تک محدود نہیں، بلکہ زیادہ تر پیشہ ورانہ شعبوں میں خواتین کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر لڑکی کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے اور اپنی حفاظت کے طریقے جاننے چاہئیں۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ انڈسٹری میں ہر قسم کے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ ’’یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کس راستے کا انتخاب کرتا ہے۔ میرے ساتھ ذاتی طور پر کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن مجموعی طور پر میں ڈرامہ انڈسٹری کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دیتی ہوں۔‘‘
مزیدپڑھیں:رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی گرفت میں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: غیر محفوظ

پڑھیں:

کہوٹہ میں کلاؤڈ برسٹ، سید پور میں 130 ملی میٹر بارش، راولپنڈی شہر محفوظ رہا

سٹی42:  کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ ہو گئے۔ غیر معمولی تبز رفتار سے پانی برسنے کے سبب پانی کی نکاسی کا نظام ناکام ہو گیا، بارش کا پانی نشیبی علاقہ کے گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا۔

محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں واقع سید پور گاؤں میں 131 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن ڈھلان پر واقع ہونے کی وجہ سے آبادہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سارا پانی بہہ کر اسلام آباد کے نالوں میں آ گیا اور آگے جا کر لئی نالہ میں شامل ہو گیا۔ 

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

 پی ایم ڈی میں 81 ملی میٹر، گولڑہ میں 31 ملی میٹر اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج مارگلہ کے کیچمنٹ ایریا میں کافی زیادہ بارش ہونے کے باوجود لئی میں سیلاب نہیں آیا۔ لئی کے کناروں پر نشیبی آبادیوں گوالمنڈی، ندیم کالونی وغیرہ مین سیلاب کا ابتدائی الرٹ جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • خدا کے ماننے والے، بھگوان کے پوجنے والے
  • کہوٹہ میں کلاؤڈ برسٹ، سید پور میں 130 ملی میٹر بارش، راولپنڈی شہر محفوظ رہا
  • خواتین کی معاشی ترقی
  • میرا ملک میری عزت
  • ترکیے اور چین ہمارے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی: وزیردفاع
  • مودی حکومت کی ناکامیوں کے سبب تمام ممالک ہمارے دشمن بنتے جا رہے ہیں، ملکارجن کھڑگے
  • ڈرامہ انڈسٹری خواتین کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں، ریحام رفیق
  • اسمبلیاں ماردھاڑ یا کے لیے نہیں بنیں،سعد رفیق
  • پاکستان اور معاہدہ ابراہیمی