2025-09-18@01:22:26 GMT
تلاش کی گنتی: 373

«لاہور سمیت»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے موزوں موسمی حالات اور سیلاب کی نکاسی میں رکاوٹ کے باعث 20 ستمبر سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید اور غیر معمولی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے محکمہ موسمیات کے جاری کردہ ڈینگی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی رجحانات، موجودہ اور مستقبل کے موسمی حالات، بڑے پیمانے پر سیلاب کا جمع شدہ پانی سمیت تمام عوامل ڈینگی کی وبا کے پھیلنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق موزوں موسمی حالات اور سیلاب سے پیدا ہونے والی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ نے 20...
    توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نیب 15ستمبر کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے چیئرمین نیب کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار احسن عابد ایڈووکیٹ چیف...
    لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے چیئرمین نیب کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار احسن عابد ایڈووکیٹ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے، اور مؤقف اپنایا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت...
    لاہور: بھارت آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جس پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ بدستور موجود ہے۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی معلومات کے پیش...
    لاہور، اسلام آباد (نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں بادلوں کا راج لاہور کے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ایم اے او کالج روڈ، چوبرجی، مزنگ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد اور شمالی پنجاب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا کر...
    لاہور: حرم شریف کے کولنگ سسٹم، پاکستان اور بھارت کے سیکڑوں بیراجوں و نہروں، کشن گنگا، تربیلا، منگلا ڈیمز سمیت ممبئی، کراچی، چک لالہ ایئرپورٹس اور والٹن ایئر فیلڈ سمیت نامور پراجیکٹس کی ماڈل اسٹڈی بنانے والا ادارہ 100 سال مکمل کرنے کے باوجود آج بھی پاکستان کے اہم ترین منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ مال روڈ پنجاب یونیورسٹی کے سامنے اور تاریخی عجائب گھر کے سنگم میں واقعہ محکمہ آبپاشی کا تاریخی   ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ اتنی بڑی خدمات سر انجام دینے کے باوجود فنڈز کی کمی کا شکار ہے مگر اس کے بعد بھی ریسرچ کی اعلیٰ مثال قائم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ...
    لاہور( نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں، پسرور اور دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش ہوگی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور،...
    کراچی: پنجاب کے مختلف اضلاع، خصوصاً لاہور اور گرد و نواح میں دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد اور محفوظ انخلا کے عمل میں مصروف ہیں۔ پنجاب پولیس نے اب تک 62 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، جن میں 26 ہزار 851 مرد، 18 ہزار 904 خواتین اور 16 ہزار 607 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے متاثرین کے انخلا کے لیے 700 سے زائد گاڑیاں اور 40 کشتیاں استعمال کیں، جبکہ پھنسے ہوئے 50 ہزار سے...
    لاہور: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا۔ فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے سے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام ادارے 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ سرکاری...
    اربعین حسینی کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔شام 4 بجے شروع ہونیوالی تقریب رات گئے تک جاری رہے گی۔ علامہ سید جواد نقوی شرکاء سے اظہار خیال بھی کریں گے اور یزیدیت شکن اربعین کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یزیدیت شکن وصیہونیت ستیز اربعین حسینی 23 اگست کو ہوگا۔ اربعین کی مرکزی تقریب 28 صفرالمظفر کو شام 4 بجے شروع ہوگی۔ تقریب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی میزبانی کریں گے، جبکہ ایونٹ میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں اور ماتمی دستے ماتم و نوحہ خوانی کریں گے۔ اربعین حسینی کی تقریب جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگی۔ اربعین حسینی کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں...
    لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تقریب کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اخلاقی ایونٹ منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔  حکومت نے سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار  سخت قانونی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی...
    پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، سپریم کورٹ کے ججز بھی پرچم کشائی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  لاہور میں 4 لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں ، الکبیر ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگزیب نے کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے...
    سٹی42: 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جشنِ آزادی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارکوں، پبلک مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ویلنگ،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست  خارج   کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے  درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر  کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق  نے ایم  پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں  نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔ 
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلا گھیراﺅ کے دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، یہ حکم اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے جاری کیا.(جاری ہے) یاد رہے کہ ایک روز قبل انہی مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر راہنماﺅں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ ان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔ چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا مرکزی ملزم فراثت علی اپنے ساتھی جون شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔ دونوں ڈاکو پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلے کے دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب کہ فائر کی گئی گولیاں ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم فراثت علی...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت چند مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آج صبح سویرے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش...
    سعید احمد سعید:لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثر، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی 2 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔ پشاور سے لاہور آکر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ، جعفرایکسپریس آج لاہورسےکوئٹہ کیلئےروانہ نہیں ہوگی۔ مسافروں میں کمی کےباعث شاہ حسین ایکسپریس کوبھی منسوخ کردیا گیا، شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50 منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔  
    لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار جوڑا گر کر جاں بحق ہو گیا۔ دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور اس کی 60 سالہ اہلیہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر واپس آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے نیچے آتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہوگئی۔ اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے گر گئے۔ عابدہ بانو موقع پر ہی جاں بحق جبکہ...
    لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے  تفصیلات کے مطابق  سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...
    فائل فوٹو  لاہور میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہوگئے، دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے کہ موت نے آ لیا۔پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی 60 سالہ بیگم عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے اترتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہو گئی۔اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا، جس سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرائی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔عابدہ بانو موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ شیخ افضل اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، پولیس...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر...
    لاہور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) تیز ہواؤں کے ساتھ لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، وحدت روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے 4 اگست سے 7 اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کا چھٹا سپیل پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا...
    ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے جاری کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کیا گیا ہے۔ سیشن جج نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔ صارف عدالتوں میں زیرالتواء پرانے کیسز  کا اختیار بھی ضلعی اور سیشن جج کو دیدیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم، پنجاب بھر میں سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات دیدیئے گئے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے  شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس انچارج  سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیاء رہے تھے۔ بیان کے مطابق ملزمان سے پاسپورٹس, ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    ویب ڈیسک: ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید کا کہنا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب میں گدھے کا گوشت فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نےسماسےخصوصی گفتگومیں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب گدھےکا گوشت فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملےپنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیمزمتحرک ہیں۔  جوگوشت شہرمیں داخل ہوتا ہے یا نجی سلاٹرہاوس میں ذبحہ کیا جاتا ہے اسے مکمل طور پرچیک کیا جاتا ہے۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان  غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف تین سو ملین سے زیادہ کا جرمانہ کیا گیا ۔  
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں، جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا...
    لاہور: لاہورصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم کمزور پڑنے  سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سسٹم کے اثرات کم ہونے کے سبب بارشوں کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج موسم عمومی طور پر خشک رہے گا اور بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا...
    لاہور میں ڈیفنس پولیس نے خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کر کے 22 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی نے تھانہ ڈیفنس اے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان خود کو جائیداد کا مالک یا پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے تھے، اپنے ہی جعلساز ساتھیوں سے جائیداد کا معائنہ کرواتے تھے، جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتے تھے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی  کے مطابق فراڈ میں اصل مالکان لا علم ہوتے اور خریدار مکمل طور پر دھوکا کھا جاتے تھے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کا بتانا تھا کہ ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹامپ پیپر اور شناختی کارڈ فراہم...
    مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کےدریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 143 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 200 گھر متاثر ہوئے ہیں۔رات گئے ملتان میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مظفر گڑھ اور راجن پورمیں بھی تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
    ---فائل فوٹو  لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 312 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔فیصل آباد کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔ڈی جی خان میں نتائج کا اعلان ڈی جی خان کے تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے...
    ملک بھر میں مون سون کے سپیل نے شدت اختیار کر لی ہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے صوبائی دارالحکومت کے علاقوں اسلام پورہ گلشن راوی مال روڈ لوئر مال مزنگ اور انارکلی میں بادل جم کر برسے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا نالہ لئی میں پانی کی سطح دس فٹ تک بلند ہو گئی جبکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار سات سو انچاس فٹ تک...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، چوبرجی، مزنگ، چوک ناخذا، فیروزپورروڈ، نشترٹاؤن، جیل روڈ، تاجپورہ،فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور کینال روڈ پر بادل برس پڑے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، بھوآنہ، خانیوال، حافظ آباد، میاں چنوں، خانیوال، مریدکے، جھنگ، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، کندیاں میں بارش کا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا۔اس...
    علی ساہی: لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جہاں گنجائش سے 70 فیصد زائد قیدی موجود ہیں, مجموعی طور پر صوبے کی 45 جیلوں میں ساڑھے 37 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن ان میں اس وقت 66 ہزار 700 سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں 2 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، تاہم یہاں 6 ہزار 300 سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں 2 ہزار 300 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں 3 ہزار 500 سے زائد قیدی موجود ہیں، جبکہ راولپنڈی کی اڈالہ جیل میں 2 ہزار 100 کی گنجائش کے مقابلے میں 7 ہزار 100 قیدی...
    پی ٹی آئی کی پختونخواہ اور مرکزی قیادت احتجاج کیلئے لاہور روانہ۔ روانگی سے قبل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور  سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہم صرف بات چیت کے لیے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے روانگی سے قبل کے پی کے ہاوس میں مشاورتی اجلاس بلایا، جس میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے شرکاء کو روانگی کے پلان سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت رات لاہور میں ہی گزارے گی، چئیرمین پی آئی  آئی بیر گوہر نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اراکین...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء )  منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایات کی تعمیل میں، پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کی جانب سے ایک کامیاب آن لائن زوم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور محمد ظہیر کی زیر صدارت اور تربیت میں منعقد ہوا، جنہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر فرائض انجام دیے۔ تربیتی سیشن کا مقصد نظام کی مؤثریت میں اضافہ اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا۔ سیشن میں درج ذیل اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی: 1. وہسل بلوئنگ (Whistle Blowing)2. مفادات کا ٹکراؤ (Conflict of Interest) 3. تنظیمی رویہ (Organizational Behaviour) یہ سیشن دیانت داری، شفافیت، اور تنظیمی اخلاقیات کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا...
    عرفان ملک : پاکستان کی عالمی ساکھ بچانے کیلئے  لاہور سمیت ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو لاہور سمیت ملک بھر میں کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے،حالیہ چند دنوں میں لاہور ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں کال سینٹرز کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔ ترجمان حکام  کے مطابق جعلی سکیموں اور فون فراڈ کرنے والے نیٹ ورک پہلے توڑے جائیں گے،شہریوں کے ڈیٹا کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
    پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سپیل شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں مال روڈ گلشن راوی داتا دربار اسلامپورہ ڈیوس روڈ اور لکشمی چوک میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈر بند ہو گئے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی شہریوں کو گرمی سے تو نجات ملی مگر بجلی کی بندش سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا رحیم یار خان خان پور کندیاں اور کلور کوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے گلیاں اور سڑکیں...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی  لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
    لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا  کہ کیس کی پیروی کیلئے  اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
    ---فائل فوٹو   لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی...
    لاہور+ شیخوپورہ+ فیروز والہ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) مون سون بارشوں کا زور دار سپیل برقرار ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں  بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،کے پی کے، بلوچستان اور آزادکشمیر میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے   نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ لاہور ضلعی انتظامیہ نے...
    لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرانٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ طلبی کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی پیروی کیلیے اڈیالہ جیل میں قید...
    لاہور، راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔ لاہور میں راوی روڈ، مصری شاہ، شیرانوالہ گیٹ، گجر پورہ، داتا نگر، بھگوان پورہ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، جی پی او، ریلوے اسٹیشن اور نابھا روڈ کے اطرف شدید بارش ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو...
    سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران  پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ملک بھر میں مون سون کا ہیوی سپیل جاری ہے، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ بہاولپور اور لیہ میں بادل برس پڑے۔لاہور کے علاقے گلبرگ، کلمہ چوک اور مغل پورہ کے علاقوں میں بارش ہوئی، گڑھی شاھو، لکشمی چوک میں بھی گرج برس ہوئی، فیروز پور روڈ، جوہر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، ہنگو میں بادل جم کر برسے، ہری پور میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متعدد سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کردی گئیں، کراچی میں بادلوں کے ڈیرے...
    لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق  ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس  نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی...
    ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ہے، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر...
    لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ شہرکےمختلف علاقوں،پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی ،غازی روڈ، ڈی ایچ اے میں موسلا دھار بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔ دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔ 3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا ، شہری نے ہمسائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
    لاہور: پنجاب بھر میں مون سون سیزن کے دوران شدید حبس اور خشک موسم کا راج برقرار ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ آج لاہور شہر میں بھی ہلکی ہوائیں، شدید حبس اور بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کی شرح میں اضافے کے باعث شہری پسینے سے شرابور ہیں، جبکہ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت...
    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
    علامتی فوٹو لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی، جس کے دوران پراسیکیوشن کے 3 گواہوں نے 1 مقدمے میں بیان ریکارڈ کرایا۔لاہور کی اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائدلاہورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سال... سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔عدالت نے 4 مقدمات کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے جھٹکے قصور اوکاڑہ شیخوپورہ گوجرانوالہ مریدکے کامونکے اور ننکانہ میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جھٹکوں کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی شہری حلقوں نے زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا مطالبہ...
    لاہورہائیکورٹ نے نومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔لاہورہائیکورٹ نیفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئے  درخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نے فوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ بھی موصول ہوگئی جس کے مطابق  لاہور، سمیت پنجاب کے دیگر  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ قصور اوکاڑہ شیخوپورہ مرید کے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے نواحی اضلاع میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز لاہور کے جنوب مغربی علاقے میں 14 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف لاہور بلکہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی اور گوجرانوالہ جیسے قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں اضطراب کی فضا طاری رہی اور لوگ کافی دیر...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، اوکاڑہ، اور شیخوپورہ میں محسوس کیے گئے، جن کے دوران عمارتیں لرز اٹھیں۔ جیسے ہی زمین ہلی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    لاہور،شیخوپورہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی 4.4ریکارڈ کی گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیںہوئی ،زلزلے کے بعد لوگ خوف کےمارے گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے۔ Post Views: 3
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نےنومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئےدرخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نےفوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم ایک بار پھر داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ 4سے 5 روز تک مزید بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ لاہور شہر میں آج شدید حبس کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں، اسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک میری بیٹی کے علاج پر 2 لاکھ تک لگ چکے ہیں، ملتان سے جناح اسپتال آئے، یہاں آکر پتا چلا صحت کارڈ بند ہوچکا ہے۔ایک مریض نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے پریشانی...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ  صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں،  اسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکملٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔ ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک...
    سٹی42: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔   سیکیورٹی کی تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 30,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 2,900 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور، آج لاہور میں 15 عزاداری جلوس اور 395 مجالس کا انعقاد اور  صوبہ بھر میں 136 جلوس اور 3,659 مجالس منعقد ہوں گی۔15 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کریں گے۔حساس مقامات پر اضافی فورسز، سی سی ٹی وی نگرانی، اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے مطابق دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس پر سختی سے...
    بی آر بی نہر—فائل فوٹو لاہور کے علاقے باٹا پور کے قریب بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا۔ فیصل آباد: خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادیفیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔ ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق مذکورہ لڑکی 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کے اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا۔ڈولفن فورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گھریلو حالات سے دل برداشتہ لڑکی نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے سگے دادا کو قتل کرنے والا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کی،ملزم کو بڑوں نے منع کیا جو گھر سے پسٹل لے آیا اور فائرنگ کر دی،ملزم گلمان کی فائرنگ سے 85سالہ دادا ریاض زخمی ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ۔
    ---فائل فوٹو  لاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔ ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40 موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، سلمیٰ بی بی اور عیشاء رانی شامل ہیں۔
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے نیسپاک کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔عدالت نے محکمۂ ماحولیات سے ٹیموں کی تعیناتی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے کے معاملے پر کم جرمانہ کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیسپاک کو بھی اب اپ ڈیٹ اور جدید ہونا چاہیے، نیسپاک بڑے بڑے پروجیکٹ کرتا ہے اس کو چاہیے ماحولیات سے متعق چیزوں کو دیکھے۔جوڈیشل کمیشن کے ممبر نے عدالت کو بتایا کہ ایگریکلچر کے محکمے نے خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش ہوئی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔(جاری ہے) ...
    پنجاب میں لاہور ، خوشاب، بھلوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں بھی پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جبکہ بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے لاہور سمیت دیگر شہروں کی اسپورٹس اکیڈمیزفعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اسپورٹس اکیڈمیز کو فعال کیا جائے گا، اسپورٹس اکیڈمیز کو فعال کرنے کا مقصد گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔
     عرفان ملک :وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اور قتلوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی، صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔   رپورٹ  کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،سی سی ڈی نے 2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں 196 ملزمان کو ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
    لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔  سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ  فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی...
    ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے) ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل سمیت باطل قوتوں کے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی...