لاہور میں صورتحال پھر کیشدہ، متعدد علاقوں میں مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے داروغہ والا، کرول گھاٹی، شنگھائی پل، چونگی امرسدھو، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہنی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس دوبارہ بند کر دی گئی ہے جبکہ اورنج ٹرین سروس گزشتہ جمعرات سے بند ہے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے داروغہ والا، کرول گھاٹی، شنگھائی پل، چونگی امرسدھو، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ مذہبی جماعت کے کارکن حکومت کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاہور کے علاقے گئے ہیں
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔