بھارتی آبی جارحیت: پنجاب کے 7 اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔
حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا۔ فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پہلے سے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام ادارے 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔
سرکاری ترجمان نے کہا کہ مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور بڑے نقصان سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔