پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم نے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے چناب، دریائے ستلج اور دریائے راوی میں شدید سیلاب کے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سیلاب میں بہہ کر کئی مویشی بھی پاکستان پہنچ گئے#FloodAlert #Ravi #Kasur #Narowal #Punjab #FloodsInPakistan #Flood #Floods #Flood2025 #FloodRelief pic.twitter.
— HaMza Naseer Ghazi (@HamzaNGhazi) August 27, 2025
وزیراعظم نے وزراء کو فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت دی۔ انہوں نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سے قریبی رابطہ رکھنے اور مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ جموں و کشمیر: تباہ کن بارش اور سیلاب سے 13 ہلاک، مواصلاتی نظام ٹھپ
وزیراعظم نے واضح کیا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بروقت اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دریائی گزرگاہوں کے کنارے آباد افراد کے انخلا کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اداروں کے آپس کے روابط بڑھائے جائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔