ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔
ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اس انگوٹھی کا ڈیزائن "اولڈ مائن بریلینٹ کٹ" ہے، جو اپنی کلاسک طرز اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔
یہ خوبصورت انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری سے تعلق رکھنے والے "کنڈرڈ لیوبیک" نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوبصورت انگوٹھی کی تخمینہ شدہ قیمت 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔
جہاں ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے چرچے ہورہے ہیں وہیں ان کی انگوٹھی پر بھی سوشل میڈیا صارفین اور مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ ٹیلر اور ٹریوس کیلسی جلد شادی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ کی کی انگوٹھی
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔